حج 2026، پاکستانی عازمین کی قربانی کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

image

رواں سال حج کے موقع پر پاکستانی عازمین کی جانب سے قربانی کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق مجموعی طور پر اربوں روپے خرچ کیے جائیں گے۔

پاکستانی عازمین حج اس سال قربانی کی مد میں مجموعی طور پر تقریباً 9 ارب 54 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کریں گے، جو سعودی ریال میں 12 کروڑ 9 لاکھ 31 ہزار بنتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں ہر حاجی کم از کم ایک جانور کی قربانی دے گا۔ فی عازم حج قربانی کے اخراجات 720 سعودی ریال مقرر کیے گئے ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 53 ہزار روپے بنتے ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 عازمین حج ادا کریں گے، جن کی قربانی پر مجموعی طور پر 6 ارب 34 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار روپے کے اخراجات آئیں گے۔

دوسری جانب پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 60 ہزار عازمین شامل ہیں، جن کی قربانی پر 4 کروڑ 32 لاکھ سعودی ریال خرچ ہوں گے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 3 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

حکام کے مطابق حج کے موقع پر قربانی کے تمام انتظامات مربوط طریقے سے مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ عازمین کو سہولت اور شفاف نظام کے تحت خدمات فراہم کی جاسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US