حکومت کا عیدالاضحیٰ سے قبل جدید سہولتوں سے مزین ٹرین چلانے کا اعلان

image

حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل جدید سہولتوں سے مزین ’’عوام ایکسپریس‘‘ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ ٹرین کا باقاعدہ افتتاح 24 مئی کو کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عوام ایکسپریس کو مکمل اپ گریڈ کرکے عید سے قبل مسافروں کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ان کے مطابق نئی سہولتوں سے آراستہ ٹرین مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی اور کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے، جبکہ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میں بہتری اور مسافروں کی سہولت اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں ہر بڑے شہر سے ایک پرائم ٹرین چلانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US