امریکا کی جانب سے 450 سے زائد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس

image

امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی اور ثقافتی نوادرات واپس کر دیے ہیں جن کی نمائش امریکی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دو طرفہ معاہدے کے تحت امریکا اب تک پاکستان کو تقریباً 23 ملین ڈالر مالیت کے نوادرات واپس کر چکا ہے۔ یہ نوادرات مختلف ادوار کی تاریخ اور تہذیب کی نمائندگی کرتے ہیں۔

نمائش لیگیسی ریٹرنز ہوم کے عنوان سے منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نمائندے ایس پال کپور نے کہا کہ ہر مجسمہ اپنے اندر ایک منفرد تاریخ اور ثقافتی ورثہ رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران مجموعی طور پر 500 سے زائد نوادرات برآمد کرکے پاکستان کو واپس کیے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیر ثقافت اورنگزیب کھچی نے کہا کہ پاکستان سے چوری شدہ نوادرات کی واپسی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک قابلِ تعریف اقدام ہے۔

واضح رہے کہ واپس کیے گئے نوادرات میں بدھا کے مجسمے، گندھارا تہذیب کے شاہکار، قدیم سکلپچرز اور ہزاروں سال پرانے قیمتی آثار شامل ہیں جو اسلام آباد کے سرسید میموریل میوزیم میں رکھے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ثقافتی ورثے کی اسمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور قیمتی نوادرات کو امریکی مارکیٹ تک پہنچنے سے قبل ہی ضبط کر لیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US