اسلام آباد: بہادری اور نمایاں خدمات پر فوجی اعزازات دینے کی تقریب جاری

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب جاری ہے، جس میں افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو بہادری اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جارہا ہے۔

تقریب کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ان کی قربانی اور جرات کے اعتراف میں ستارۂ بسالت عطا کیا گیا۔ اسی اعزاز سے سپاہی صوبان مجید بلوچ شہید کو بھی بعد از شہادت نوازا گیا۔

سپاہی اسرار محمد کو دورانِ ڈیوٹی غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔

فضائیہ کے سینئر افسران میں ایئر مارشل کاشف قمر کو شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا، جبکہ ایئر مارشل عامر شہزاد کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، افسران، جوانوں اور اعزازات حاصل کرنے والوں کے اہلِ خانہ نے شرکت کی، جبکہ شہداء کی قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US