بلاول بھٹو نے شازیہ مری کو پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ پلادی

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک پریس کانفرنس کا مختصر سا لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگا، جہاں ان کا پارٹی رہنما شازیہ مری سے گفتگو کا انداز صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے معلومات نہیں۔ اسی دوران شازیہ مری نے گفتگو میں شامل ہوتے ہوئے وضاحت دینے کی کوشش کی اور کہا کہ اس بارے میں ایک وفاقی وزیر بیان دے چکے ہیں۔

شازیہ مری کی بات پر بلاول بھٹو نے فوراً ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان سے سوال نہیں کیا۔ اس موقع پر شازیہ مری نے وضاحت دی کہ وہ صرف بات سمجھانے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم بلاول نے نسبتاً سخت انداز میں انہیں شکریہ کہتے ہوئے بات ختم کردی۔

یہ مختصر تبادلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مختلف تبصروں کا موضوع بن گیا۔ کئی صارفین نے بلاول بھٹو کے انداز کو شازیہ مری کے لیے سخت رویہ قرار دیا جبکہ کچھ افراد نے اسے محض رسمی سیاسی گفتگو کا حصہ بھی کہا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی اس پر بحث دیکھنے میں آرہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US