خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے، جہاں رواں ہفتے مزید 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک ڈینگی کے مجموعی طور پر 54 کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ پشاور سب سے زیادہ متاثرہ ضلع قرار دیا گیا ہے جہاں 25 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے رواں ہفتے صوبے کے 9 اضلاع میں خصوصی کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے صوبہ بھر میں 40 ہزار سے زائد آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے، جن میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔