بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں پیپلز ایئر ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پیپلز ایئر ایمبولینس اور بے نظیر ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا۔

پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فوری طبی امداد اور مریضوں کی ہنگامی منتقلی ممکن بنائی جائے گی۔ ایئر ایمبولینس میں جدید طبی آلات، آکسیجن سسٹم اور مانیٹرنگ مشینیں نصب کی گئی ہیں جبکہ نوزائیدہ بچوں کی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی شامل کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہریوں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور وسائل کی کمی کسی مریض کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ بھی بروقت علاج حاصل کر سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پورا خطہ مختلف مشکلات سے گزر رہا ہے جن کے باعث معاشی چیلنجز بھی پیدا ہو رہے ہیں، تاہم عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US