اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی

image

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 71 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 56 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری وزیراعظم کی مشاورت کے بعد دی جائے گی، جس کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US