ٹیکس شارٹ فال 684 ارب روپے تک پہنچ گیا، ایف بی آر کارکردگی سے آئی ایم ایف ناخوش

image

آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں بھاری شارٹ فال کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 684 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے تشویش ظاہر کی ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریونیو خسارے پر قابو پانے کیلیے جون تک مؤثر اصلاحات نافذ کی جائیں تاکہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلیے ٹیکس نظام میں مزید بہتری ناگزیر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US