منشیات کے معاملے پر اپوزیشن نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی، شرجیل میمن

image

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے منشیات کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے تمام اداروں اور افراد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان کے منشیات ٹیسٹ کرانے میں کوئی حرج نہیں اور اس حوالے سے مثبت اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ صوبے میں منشیات کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت اس ناسور کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US