حکومت پنجاب کا عیدالاضحیٰ تک لاک ڈاؤن مکمل ختم کرنے کا اعلان

image

حکومتِ پنجاب نے عیدالاضحیٰ تک صوبے بھر میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کاروباری، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں پر عائد تمام پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر عوام اور تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US