پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے دوران پاکستان نے آئی ٹی برآمدات سے 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے جبکہ سالانہ بنیاد پر اس شعبے میں 33 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب 81 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی ایکسپورٹس میں 21 فیصد اضافہ بھی سامنے آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی بار ساڑھے 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فری لانسنگ، سافٹ ویئر سروسز اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے سازگار ماحول نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US