اب گھر پر ہرا دھنیا اور پودینہ اُگانا بہت ہی آسان، عید آنے سے پہلے یہ طریقے اپنائیں

image

عید قرباں میں سب سے زیادہ استعمال دھنیا، پودینہ اور لیموں جیسی عام سبزیوں کا ہوتا ہے. جس کی وجہ سے دکان دار ان عام سی سبزیوں کو سونے کے بھاؤ بیچتے ہیں۔

لیکن اب دکان داروں کے ہاتھوں بیوقوف بننے کی کوئی ضرورت نہیں. عید الاضحیٰ میں چند ہی روز ہیں اور ان دنوں میں آرام سے دھنیا پودینہ اگایا جاسکتا ہے. اس کا طریقہ ہم آپ کو بتاتے ہیں.

دھنیا اگانے کے لئے خشک دھنیا کے بیج کو کسی مٹی کے گملے میں فاصلے سے ڈالیں اور اوپر سے مٹی ڈال کر دبا دیں. ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کر کے ایسی جگہ رکھیں جو روشن ہو لیکن براہ راست دھوپ نہ پڑتی ہو۔

گرمی کے دن ہیں اس لئے روزانہ ہلکا ہلکا پانی کا چھڑکاؤ کریں. 3، 4 دن میں کونپل پھوٹ جائے گی. اس کو استعمال کرنے کے لئے ہمیشہ اوپر سے کچھ انچ کاٹیں تاکہ نیچے سے نئی شاخیں نکل آئیں.

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اوپر کی پتیاں چھوڑ کر ساری نکال دیں. اب تمام ٹہنیوں کو 4،5 ٹشو پیپر میں لپیٹ دیں اور پانی کا اسپرے کر کے کسی ائیر ٹائٹ باکس میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں۔

تین چار دن بعد کھول کے دیکھیں گی تو نئی کونپلیں آ چکی ہوں گی. ان کو مٹی میں دبا کر پانی ڈال دیں اور سائے میں رکھ دیں. گھر کے تازہ تازہ ہرا دھنیا اور پودینہ کا لطف اٹھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US