حج آپریشن جاری، اب تک 262 پروازوں کے ذریعے 42211 عازمین مکہ روانہ

image

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حج آپریشن 2026 کامیابی سے جاری ہے اور عازمینِ حج کی روانگی کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری رکھا گیا ہے۔

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے اب تک مجموعی طور پر 262 حج پروازوں کے ذریعے 42 ہزار 211 عازمینِ حج کو مکہ مکرمہ روانہ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 137 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار 549 عازمین کو سعودی عرب روانہ کیا گیا، جبکہ نجی حج آپریشن کے تحت 125 پروازوں کے ذریعے 6 ہزار 662 عازمینِ حج کی روانگی عمل میں لائی گئی۔

پی اے اے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج پروازوں کے انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے اور عازمینِ حج کی سہولت کے لیے تمام ضروری خدمات بروقت فراہم کی جا رہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عازمین کو روانگی کے مراحل میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر خصوصی سہولت ڈیسک، رہنمائی عملہ اور دیگر انتظامات بھی موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US