مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمینِ حج کی شکایات پر وزارتِ مذہبی امور کا نوٹس

image

پاکستانی عازمینِ حج نے وزارت حج کے تحت مکہ مکرمہ میں رہائشی انتظامات میں مبینہ بدانتظامی اور ناقص سہولیات کی شکایات سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں غیر معیاری اور غیر صحت بخش عمارتوں میں ٹھہرایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل حج کو فوری طور پر شکایات کے ازالے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

عازمینِ حج کا کہنا ہے کہ مشکلات کے دوران متعدد بار رابطے کی کوششوں کے باوجود حج ہیلپ لائن اور مشن کا عملہ دستیاب نہیں تھا۔

شکایات کے مطابق بعض رہائشی کمروں کی حالت خراب ہے، صفائی کے انتظامات ناقص ہیں، ائیرکنڈیشننگ سسٹم غیر فعال ہے جبکہ باتھ رومز انتہائی غیر صحت بخش حالت میں ہیں جہاں ہینڈ واش سمیت بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں۔

کچھ عازمین نے الزام عائد کیا کہ اضافی ادائیگیاں کرنے کے باوجود انہیں غیر معیاری رہائش فراہم کی گئی، جس کے باعث کئی زائرین ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US