واٹس ایپ یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف

image

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے 'یوزر نیم' فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی دوسروں سے بات چیت کر سکیں گے۔ اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد جب کوئی دوسرا صارف رابطہ کرے گا تو اسے فون نمبر کی جگہ صرف یوزر نیم ہی نظر آئے گا۔ یہ فیچر مکمل طور پر اختیاری ہوگا اور صارفین واٹس ایپ کو فون نمبر کے ساتھ بھی استعمال کرتے رہ سکیں گے۔

ہر اکاؤنٹ کے لیے ایک منفرد یوزر نیم بنانے کی اجازت ہوگی جس سے چیٹس یا اکاؤنٹ کی سیٹنگز متاثر نہیں ہوں گی۔ اکاؤنٹ کی سیکیورٹی، لاگ ان اور ریکوری کے لیے فون نمبر بدستور منسلک رہے گا لیکن وہ دوسرے لوگوں کو نظر نہیں آئے گا۔

یہ فیچر خاص طور پر ایسے افراد سے رابطے کے لیے مفید ثابت ہوگا جنہیں صارف ذاتی طور پر نہیں جانتا، جس سے فون نمبر محفوظ رہے گا۔ واٹس ایپ نے فی الحال اس فیچر کو محدود صارفین کے لیے پیش کیا ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جون 2026 میں اسے بڑے پیمانے پر متعارف کروا دیا جائے گا۔

اس فیچر کے دستیاب ہونے پر اسے استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ یا آئی فون پر واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں پروفائل نیم پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سامنے آنے والے یوزر نیم کے آپشن پر کلک کرکے 3 سے 35 حروف پر مشتمل اپنی پسند کا یوزر نیم منتخب کیا جا سکے گا، جسے فون نمبر کی بجائے دیگر افراد سے چیٹ کے لیے شیئر کیا جا سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US