کلیجی میں موجود وہ چیز جسے ہرگز نہیں پکانا چاہیئے

image

قربانی کا جانور کٹنے کے بعد سب سے پہلے کھائی جانے والی چیز کلیجی ہے جس کو مرد حضرات گوشت کاٹتے کاٹتے کھا جاتے ہیں اور آوازیں لگائی جاتی ہیں کہ بھئی کلیجی تو ذرا جلدی سے ذائقہ دار سی بنا لاؤ، کلیجی کو پکانے میں مشکل سے 20 منٹ لگتے ہیں مگر اس کو دھونا اصل کام ہے۔ آج ہم آپ کو ایک مشہور شیف کی بتائی ہوئی وہ ٹپ بتانے جا رہے ہیں جس کی مدد سے آپ بآسانی کلیجی کو دھو بھی لیں گے اور یہ اتنی جلدی پک جائے گی کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گیں۔

کلیجی میں کیا چیز نہیں پکانی چاہیے؟

کلیجی کے اوپر جو جھلی لگی ہوتی ہے اسے ہٹانا ضروری ہوتا ہے، یہ وہ چیز ہے جو گلتی نہیں ہے، اور یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ لہٰذا اس باریک جھلی کو ہاتھ کی مدد سے ہٹا دیجیے اور جہاں رگیں گوشت سے جڑی ہوئی ہوں، ان رگوں پر جھلی کو چھری سے ہلکا سا چیرا لگا کر ہاتھ کے انگوٹھے کی مدد سے آہستہ آہستہ اتاریں۔ اب اپنی مرضی کے مطابق اس کی بوٹیاں کاٹیں اور دھو لیجیے۔

طریقہ ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US