عیدِ قربان پر گھروں میں ذبح کیے جانے والے جانوروں کا گوشت اکٹھا ہو جاتا ہے، جس کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے تاہم اب آپ گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عید قرباں سے قبل اس کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔
اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہو جاتا ہے جو گوشت کو خراب کر دیتا ہے اسلئے اسے فریز کرنے سے قبل دھونا نہیں چاہئے۔
نمک، گوشت کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور نمک لگا کر گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ململ کے کپڑے کو سرکہ اور پانی میں ڈبو کر گوشت کے اوپر ڈال دیں تو گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہو گا۔ گوشت میں نمک اور ایک پیالی پانی ڈال کر اُبالیں، اسے 24 گھنٹے کے بعد دوبارہ گرم کر لیں۔ اس طرح گوشت تین چار دن تک بغیر فریج کے رہ سکتا ہے۔
نمک، گوشت کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور نمک لگا کر گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔