بکرا عید میں قربانی کے بعد جو چیز سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے وہ ہے گوشت کی بدبو، جو کہ پورے گھر اور کچن میں بس جاتی ہے اور بار بار صاف کرنے اور دھونے کے باوجود جاتی نہیں ہے۔
اسی لیئے آج کے فوڈز آپ کے کیلیئے لایا ہے ایک ایسی آسان سی ٹپ، جو آپ کی یہ پریشانی فوری حل کرے اور مہمانوں کے آنے تک آپ کے گھر سے گوشت کی مہک بلکل چلی جائے۔
گھر اور کچن کی بُو دور کرنے کا طریقہ
قربانی کا گوشت صاف کرنے اور سمیٹنے کے بعد جہاں جہاں گوشت رکھا ہوا تھا وہاں وہاں بیکنگ سوڈا کا چھڑکاؤ کریں اور ایک گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں۔
اسکے بعد اچھی طرح برش ماریں اور سرف کے پانی سے دھولیں، گوشت کی بدبو مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔
پکاتے وقت گوشت کی بُو کرنے کا طریقہ
گوشت پکانے سے پہلے اسے نمک اور سرکے کے پانی میں کچھ دیر بھگو کر رکھ دیں، اسکے بعد پکائیں۔ اس سے گوشت کی بُو بھی دور ہوگی اور وہ جلدی بھی گلے گا۔