پاکستان کی برآمدات آئندہ مالی سال 2026-27 کے دوران ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینوں کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں پاکستان کی برآمدات بڑھ کر 35 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کے دوران برآمدات 31 ارب 93 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے جو آئندہ مالی سال میں نمایاں اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارے اور درآمدات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔