بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لیے اسکردو پہنچ گئے

image

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اسکردو پہنچ گئے جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اسکردو آمد پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سمیت دیگر رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران وہ سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے اور پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US