کے-الیکٹرک کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پیپلز بس سروس ڈپو میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور الیکٹرک بس سروس میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل صرف اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقائی فالٹ کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ دینا بالکل درست نہیں ہے۔
ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق متعلقہ ادارے کو باضابطہ طور پر اوور لوڈنگ کے بارے میں ایک مہینہ پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا۔ اب متعلقہ ادارے کی جانب سے لوڈ ایکسٹینشن (اضافی لوڈ) کی باضابطہ درخواست موصول ہونے اور واجبات کی ادائیگیوں کے بعد ہی سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔