وفاقی بجٹ مؤخر، 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

image

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (قومی اقتصادی کونسل) کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ تاحال طے نہیں ہو سکی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بجٹ شیڈول میں تبدیلی کے باعث معاشی حلقوں میں بھی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ سرکاری سطح پر آئندہ تاریخ کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US