سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی تیاری کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

image

پاکستان کی سائبر اسپیس کے تحفظ اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں پیشہ ور افرادی قوت کی تیاری کے لیے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر سیکیورٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پروگرام کے تحت زیرِ تعلیم طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کو چھ ہفتوں پر مشتمل عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 16 جون تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق انٹرن شپ پروگرام میں سائبر سیکیورٹی کے مختلف اہم شعبوں بشمول انسڈنٹ رسپانس، تھریٹ انٹیلی جنس، وَلنریبلٹی مینجمنٹ، گورننس، کمپلائنس، ڈیجیٹل فرانزکس، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) ڈویلپمنٹ سے متعلق تربیت دی جائے گی۔

پروگرام کے دوران شرکاء کو سائبر سیکیورٹی ماہرین کے ساتھ کام کرنے اور حقیقی نوعیت کے سائبر سیکیورٹی منصوبوں میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مطابق منتخب امیدواروں کو ماہرین کی جانب سے تربیت اور مینٹورشپ بھی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور ملک میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US