سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافے کی تجویز

image

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک غیر رسمی اجلاس میں بجٹ کے اہم امور، پی ایس ڈی پی، ٹیکسز، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افراطِ زر کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دستیاب مالی وسائل کی روشنی میں ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں حتمی اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US