ایف آئی اے کا ملک بھرمیں ایف اے ٹی ایف ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی ہدایات پر عملدرآمد اور نگرانی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ڈیسک ملک بھر میں مشکوک مالی ٹرانزیکشنز کی نگرانی اور ایف اے ٹی ایف کے مختلف ٹاسکس پر پیش رفت کی معلومات اکٹھی کرے گا۔

ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور زونل ڈائریکٹرز کو اس حوالے سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ونگز اور زونز ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہداف پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

حکام کے مطابق ڈیسک کے ذریعے ایف اے ٹی ایف کے پاکستان سے متعلق 6 مختلف ٹاسکس پر عملدرآمد کی تفصیلات جمع کی جائیں گی جو رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ہونے والی ممکنہ باہمی ایویلیوایشن میں پیش کی جائیں گی۔

احکامات کے مطابق نامزد فوکل پرسنز کو 7 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ڈیسک کے لیے 7 ٹی او آرز پر مشتمل پروفارما بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عملدرآمد کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US