آئندہ مالی سال کے بجٹ پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت آج رات اہم ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد آج رات حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم کی قیادت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وفد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر حکام بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔