محسن نقوی کا تہران دورہ، اعلیٰ ایرانی قیادت کو اہم پیغامات پہنچانے کا دعویٰ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں سپریم لیڈر کے لیے خصوصی پیغام اور فیلڈ مارشل کا خط لے کر تہران پہنچے ہیں۔

ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ وہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی ساتھ لائے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے علاقائی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں دوطرفہ تعاون اور خطے میں استحکام سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر پیش رفت کے امکانات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ محسن نقوی اس سے قبل بھی دو مرتبہ ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران کے منجمد فنڈز سے متعلق معاملات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم فنڈز کے حجم اور ان کی واپسی کے طریقہ کار پر اختلافات برقرار ہیں۔

دوسری جانب غیر مصدقہ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کرنے والے فریقین کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ طویل مذاکرات کی گنجائش نہیں ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US