گلگت بلتستان انتخابات: گنتی جاری، 15 حلقوں کے غیرحتمی نتائج آگئے، بعض حلقوں کا احتجاج

image

گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں 24 جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب تک 24 میں سے 15 حلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج موصول ہوچکے ہیں۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 6 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، مسلم لیگ (ن) 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست جیت لی ہے۔ اس کے علاوہ 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جی بی اے-15، جی بی اے-16، جی بی اے-17 اور جی بی اے-18 کے نتائج میں تاخیر پر ڈی آر او آفس کے باہر آزاد امیدواروں اور ان کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتخابی عمل کو مشکوک بنانے کے مترادف قرار دیا۔

صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی اور مبینہ طور پر شیلنگ بھی کی گئی۔ امیدواروں کا مؤقف ہے کہ نتائج میں تاخیر سے انتخابی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انتخابی حکام کے مطابق باقی حلقوں کے نتائج کا اعلان مرحلہ وار جاری ہے، جبکہ صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US