وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں صحت کے شعبے، خصوصاً ٹی بی، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت گلوبل فنڈ کے گرانٹ مینجمنٹ ڈویژن کے مارک ایڈنگٹن مارک ایڈنگٹن نے کی جبکہ وفد میں سینئر پورٹفولیو مینیجر ازیسکن گویریا ازیسکن گویریا اور ڈپٹی جنرل قونصلر نتاشا ہیفنک نتاشا ہیفنک شامل تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گلوبل فنڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے ترقی پذیر ممالک میں صحت عامہ کی بہتری میں گلوبل فنڈ کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے ٹی بی، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم نے ایچ آئی وی کے انسداد کے لیے حکومت پاکستان اور گلوبل فنڈ کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت بھی دی۔
وفد کو وزارتِ قومی صحت کی جانب سے پاکستان میں متعدی امراض کے خلاف جاری حکومتی اقدامات اور پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
وفد نے پاکستان میں میزبانی اور حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان امراض کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال احسن اقبال، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق عائشہ رضا فاروق اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔