ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جنوبی لبنان میں کارروائیوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے، تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔سوئٹزرلینڈ کے شہربرگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات آج شروع ہونے جا رہے ہیں۔
- وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے شہربرگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
- جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں: امریکی نائب صدر
- ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ہیں: ایرانی میڈیا
- ایران کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان
سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کا آعاز آج ہوگا: تہران کا لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان