امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ تاہم دوسری جانب ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں مذاکرات کے اس دور میں شامل ہو گا۔
- وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے شہربرگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
- جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں: امریکی نائب صدر
- ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ہیں: ایرانی میڈیا
- ایران کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان
پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران - امریکہ مذاکرات کا آغاز آج: شہباز شریف، جے ڈی وینس اور باقر قالیباف سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے