چند برس میں اے آئی مجموعی انسانی ذہانت کو پیچھے چھوڑ دے گی، ایلون مسک

image

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے پیشگوئی کی ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی آئندہ 4 سے 5 برس کے دوران مجموعی انسانی ذہانت کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

سوشل میڈیا اور ورلڈ اکنامک فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانی تاریخ کو بدل دینے والی چند اہم ترین ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے، جس کی تیز رفتار پیشرفت کے باعث رواں برس کے آخر تک یا اگلے چند سالوں میں یہ کسی بھی انسان سے زیادہ اسمارٹ ہوجائے گی۔

ایلون مسک کے مطابق اے آئی پر مبنی مشینوں اور انسان نما روبوٹس کی وجہ سے معیشت اور تخلیقی صلاحیتوں میں بے نظیر اضافہ ہوگا، اشیا کی تیاری آسان اور خدمات سستی ہوجائیں گی جبکہ مختلف صنعتوں میں لاگت گھٹ جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اگلے برس کے آخر تک عام افراد کو انسان نما روبوٹس فروخت کیے جائیں گے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب دنیا میں انسانوں سے زیادہ روبوٹس موجود ہوں گے جو روزمرہ کے کام کاج سنبھالیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US