آزاد کشمیر اسمبلی میں آج مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیا جائے گا

image

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج صبح 11 بجے منعقد ہوگا جس میں وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید مالی سال 27-2026 کا سالانہ بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے 286 ارب روپے حجم کا بجٹ تیار کیا گیا ہے جو رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ 262 ارب روپے کے بجٹ کے مقابلے میں 24 ارب روپے زیادہ ہے۔

مجوزہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 250 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 36 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2025-26 کے آغاز پر 310 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں نظرثانی کے دوران اس کا حجم کم کرکے 262 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی اہم مالی تجاویز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ پیش کیے جانے کے بعد قانون ساز اسمبلی میں اس پر عام بحث کا آغاز ہوگا جس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان اپنی تجاویز اور آراء پیش کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US