اگر وہ جگہ اپنی نہیں تو اسے بند کردیں، کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تاجر کے والد کی میڈیا سے گفتگو
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اہلِ خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے جانے والے کراچی کے تاجر علی مرتضیٰ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
واقعے کے بعد غم سے نڈھال والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر متعلقہ علاقے کی سکیورٹی یقینی نہیں بنائی جا سکتی تو اسے عوام کے لیے بند کر دیا جائے تاکہ آئندہ کسی اور خاندان کو ایسے المناک سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا اس قسم کے واقعے کا آخری شکار ثابت ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جب تک ایسے علاقوں میں مکمل امن و امان بحال نہیں ہو جاتا، وہاں غیر ضروری سفر یا سیاحت سے گریز کیا جائے۔