عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو کمی

image

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی بھی سستی ہو گئی۔ اوگرا نے جولائی کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ 11.8 کلوگرام گھریلو سلینڈر 794 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 2,848 روپے 91 پیسے کا ہو گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US