وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

image

وزیراعظم شہباز شریف سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا اور ایم ڈی افضال بھٹی نے ملاقات کی، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہدایت کی کہ ان کی سہولت اور فلاح کے لیے جاری منصوبوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے او پی ایف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US