نئے مالی سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جہاں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 3300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
مارکیٹ میں 181,000، 182,000 اور 183,000 پوائنٹس کی تین بڑی حدیں بحال ہوگئیں جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 3338 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 183,640 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ نے مالی سال 2025-26 میں سرمایہ کاروں کو 44 فیصد منافع دیا۔اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مالیت 20 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔بینکنگ، سیمنٹ، انرجی، فرٹیلائزر، ٹیلی کام اور کیمیکل سیکٹرز میں بھرپور خریداری دیکھی گئی جس کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔