وزیرِ دفاع کا سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

image

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانے کو 600 ارب روپے کا اضافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سینئر صحافی رؤف کلاسرہ کے مطابق، وزیرِ دفاع نے کمیٹی کو مطلع کیا کہ سال 2016ء میں پی آئی اے کی نجکاری کا سودا تقریباً مکمل ہو چکا تھا اور اس وقت ادارے کا کل نقصان 200 ارب روپے تھا۔

خواجہ آصف کے مطابق، سودا طے پا جانے کے بعد فیصلہ سازوں اور بیوروکریسی کے درمیان یہ تنازع کھڑا ہوگیا کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا ہیڈکوارٹر کراچی میں رکھا جائے یا لاہور منتقل کیا جائے۔ اس تنظیمی نقطے پر اتفاق نہ ہونے اور فائلیں ادھر سے ادھر گھومنے کے باعث یہ معاملہ گزشتہ 10 سال تک لٹکا رہا، جس کے نتیجے میں پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 200 ارب روپے سے بڑھ کر 800 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

اس طویل تاخیر اور انتظامی عدم فیصلے کی وجہ سے قومی خزانے اور ٹیکس دہندگان کو مجموعی طور پر 600 ارب روپے کا خطیر نقصان برداشت کرنا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US