وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، تاہم ساتھ ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کیے جانے کے باعث ایندھن کی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ لیوی 2.50 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسی تناسب سے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور صارفین پر فوری طور پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔