لاہور میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

image

لاہور باغبانپورہ میں ویمن کالج روڈ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 35 سالہ ندیم، 38 سالہ شکیل، 32 سالہ فیض احمد اور 42 سالہ وسیم شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US