زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست

image

زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس انتہائی سست ہوگئی ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے (ایکس) پر انٹرنیٹ سروس کی سست روی کی شکایات کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US