فیلڈ مارشل ایران پہنچ گئے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

image

فیلڈ مارشل عاصم منیر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے، جہاں سینئر ایرانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی وفاقی کابینہ کے اہم اراکین کے ہمراہ تہران پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی شامل ہیں، جو شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے اور پاکستانی وفد کی جانب سے ایرانی قیادت اور عوام سے اظہارِ تعزیت و یکجہتی کریں گے۔

واضح رہے کہ 28 فروری 2026 کو تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای اپنے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US