پنجاب میں ریسٹورنٹس اور مختلف سروسز پر سیلز ٹیکس 5 سے بڑھا کر 8 فیصد کر دیا گیا

image

پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس، کیفے، کافی شاپس، فوڈ چینز اور دیگر سروس سیکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نفاذ شروع ہو گیا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق نئی شرح کے تحت ریسٹورنٹس میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی تمام ادائیگیوں پر 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

نئی ٹیکس شرح کا اطلاق شادی ہالز، کیٹرنگ سروسز، ایونٹ مینجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز، رینٹ اے کار، فٹنس سینٹرز، اپارٹمنٹ ہاؤس مینجمنٹ، پراپرٹی ڈیلرز، آرکیٹیکٹس، ویئر ہاؤسز اور کولڈ اسٹوریجز سمیت متعدد شعبوں پر بھی ہوگا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام متعلقہ کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی بلنگ، انوائسنگ اور کمپلائنس سسٹمز کو فوری طور پر نئی ٹیکس شرح کے مطابق اپ ڈیٹ کریں۔

اتھارٹی کے مطابق نئی شرح کا مقصد محصولات میں اضافہ، ٹیکس نیٹ کو مؤثر بنانا اور ٹیکس نظام کو مزید دستاویزی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US