پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں ان کے نئے انداز پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
ماہ نور بلوچ جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی معروف اداکارہ ہیں حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ساتھ ایک تقریب میں نظر آئیں۔ وائرل تصاویر میں وہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض اور باب کٹ ہیئر اسٹائل میں دکھائی دے رہی ہیں۔
تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے نئے لک پر ملے جلے تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے ان کے انداز کو سراہا جبکہ کچھ نے ان کی شکل میں تبدیلی پر حیرت کا اظہار کیا۔ بعض تبصروں میں چہرے کے پہلے سے مختلف دکھائی دینے اور ممکنہ کاسمیٹک تبدیلیوں سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی گئیں۔