اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے آنے تک جیو ٹی وی کی نشریات بحال نہ کرنے کی سفارش

image

پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس (سی او سی) لاہور نے جیو ٹی وی کی نشریات کی بندش سے متعلق کیس کو مزید شرعی و قانونی رہنمائی اور تفصیلی جانچ پڑتال کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کیس جیو ٹی وی پر مبینہ طور پر متنازع مذہبی تصویر کشی اور مواد نشر کیے جانے کے بعد سامنے آیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے کونسل آف کمپلینٹس نے معاملے کی حساسیت کے پیشِ نظر اسے اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔

کونسل آف کمپلینٹس لاہور کی جانب سے کی جانے والی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ جب تک اس پورے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل کی حتمی اور واضح رائے موصول نہیں ہوجاتی، تب تک جیو ٹی وی کی نشریات کو بحال نہ کیا جائے اور اسے بدستور بند رکھا جائے۔

کونسل کا مؤقف ہے کہ مذہبی امور اور عقائد سے جڑے حساس معاملات پر ملک کے اعلیٰ ترین اسلامی مشاورتی ادارے کی رائے حاصل کرنا ناگزیر ہے تاکہ آئین اور قانون کے مطابق حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US