مومنہ اقبال کی بہن ایڈووکیٹ رمشاء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل

image

لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے تنازع سے متعلق اہم پیش رفت کرتے ہوئے مومنہ اقبال کی بہن ایڈووکیٹ رمشاء اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا۔

جسٹس عہبر گل نے رمشاء اقبال کی درخواست پر سماعت کی، جس میں جسٹس آف پیس کی جانب سے 30 جون کو مقدمہ درج کرنے کے جاری کردہ حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکلا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس آف پیس کا حکم قانون کے مطابق نہیں، جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد 30 جون کے حکم کو آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔

عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت کارروائی اور متعلقہ ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے سے متعلق دی گئی ہدایات پر بھی آئندہ سماعت تک عملدرآمد روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر 2026 تک ملتوی کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US