اسٹیج فنکار اللہ رکھا پیپسی کا ہارٹ اٹیک سے انتقال

image

معروف اسٹیج مزاحیہ فنکار اللہ رکھا پیپسی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق اللہ رکھا پیپسی ایک ریکارڈنگ کے دوران اچانک گر پڑے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ان کے انتقال کی خبر سے شوبز اور اسٹیج تھیٹر سے وابستہ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US