اڈیالہ جیل میں کل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا مقررہ دن ہے، جس کے لیے ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے چھ افراد پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی ہے۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری، فتح اللہ برکی، حسنین مرتضیٰ سنبل اور شہباز احمد سیال کے نام شامل ہیں، جو کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی کل اڈیالہ جیل آمد اور ملاقات کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جیل انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔