فضا علی نے گاڑی نہ چلانے کی انوکھی وجہ بتا دی

image

میں دھوپ میں گاڑی چلانے سے گریز کرتی ہوں کیونکہ میری آنکھیں روشنی میں مختلف رنگ دکھانے لگتی ہیں۔ کبھی نیلا، کبھی ہرا، کبھی پیلا اور کبھی گہرا رنگ نظر آتا ہے اس لیے تیز دھوپ میں ڈرائیونگ میرے لیے آسان نہیں ہوتی۔ سوشل میڈیا پر بھی میری تصاویر اور ویڈیوز کچھ لوگوں کو پسند آتی ہیں جبکہ کچھ کو شاید یہ سب اچھا نہیں لگتا۔

پاکستانی میزبان اور اداکارہ فضا علی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی ڈرائیونگ سے متعلق دلچسپ بات بتائی۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ شو میں شریک تھیں، جہاں گفتگو کے دوران ان سے روزمرہ زندگی سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے۔

میزبان نے جب فضا علی کے شوہر سے پوچھا کہ کیا وہ اچھی ڈرائیور ہیں تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ بعض اوقات وہ گاڑی چلاتے ہوئے سو بھی جاتی ہیں۔ اس جواب پر پروگرام میں موجود افراد حیران رہ گئے جبکہ فضا علی نے اپنی مشکل کی وضاحت بھی کر دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تیز دھوپ ان کی آنکھوں پر اثر ڈالتی ہے جس کی وجہ سے وہ دن کے وقت گاڑی چلانے میں احتیاط کرتی ہیں۔ ان کے مطابق روشنی میں آنکھوں کے رنگ بدلتے محسوس ہوتے ہیں اس لیے وہ ڈرائیونگ کے دوران دھوپ سے بچنے کو ترجیح دیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US